فی تولہ سونا 450 روپے سستا

Dollars

Dollars

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں 450 اور 386 روپے گھٹ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1568 امریکی ڈالر ہو گئی۔

حیران کن طور پر بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں، فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 90250 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 386 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 77375 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، چاندی کی قیمت 1000 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔