ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا امکان

Weather

Weather

لاہور(جیوڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر حصوں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور،اسلام آباد،سرگودھا، گوجرانولہ سمیت کشمیر،گلگت اور بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان،خیبر پختون خواہ،پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔چمن،پشین ،زیارت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کراچی میں اکیس،اسلام آباد انیس لاہور اٹھارہ اور پشاور میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔