ملک کا امن تباہ کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے جس سے حکومتی اداروں کی ناکامی کھل کر سامنے آگئی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان
Posted on June 16, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان اور روحیل اکبر نے زیارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ریذیڈنسی، کوئٹہ میں طالبات کی بس میں دھماکے سے متعدد طالبات کے جاں بحق ہونے، بولان میڈیکل کمپلیکس کی ایمر جنسی میں دھماکے، فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالمنصور خان کاکڑ کے جاں بحق ہونے اور متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کی شدید مذمت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہے۔
اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کا امن تباہ کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے جس سے حکومتی اداروں اداروں کی ناکامی کھل کر سامنے آگئی ہے جبکہ صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں۔
دہشتگردوں کا حملہ قائداعظم کے نظریات اور پاکستان کی آزادی و خود مختاری اور قومی سلامتی پر کھلا حملہ ہے۔ حکومت، قومی سلامتی کے ادارے ، خفیہ ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے نیٹ ورک کو توڑنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہو گئے ہیں۔