ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول تیار

Municipal Election

Municipal Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ملک بھر کے 43 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا پلان تیار کر لیا گیا ہے، کنٹونمنٹ بورڈز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیا، الیکشن میں 226 ارکان منتخب ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایک لاکھ سے زائد آبادی والے کنٹونمنٹ بورڈ میں بارہ،پچاس ہزار سے ایک لاکھ آبادی والے بورڈز میں سات اور پچاس ہزار سے کم آبادی والے کینٹونمنٹ میں دو ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے 22 کینٹونمنٹ بورڈز میں 139 نشستیں، سندھ کے 8 کنٹونمنٹ بورڈز میں 46،خیبر پختونخواہ کے 9 کنٹونمنٹ بورڈز میں 28 اور بلوچستان کے چار کنٹونمنٹ بورڈز میں 13 نشستیں ہوں گی۔