ملک میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے، رانا مبشر اقبال

Rana Mubashir Iqbal

Rana Mubashir Iqbal

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی، فرقہ وارانہ کشیدگی اور دہشت گردی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحادپیدا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کیے جانے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم جنرل راحیل شریف کی ملک وملت کے لیے خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مشکل حالات سے پاکستان کو نکالا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو حقیقت کا روپ دیا۔دہشتگردوں کا قلع قمع،بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو بے نقاب اور کشمیرمیں ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کو یقین ہے کہ نئے آرمی چیف اداروں اور جمہوریت کے قدموں کومزیدمضبوط کریں گے۔نئے آرمی چیف کو پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بڑاجرات مندانہ کردار اداکرنا ہوگا۔پاکستان ایک نازک دور سے گزررہا ہے۔چاروں اطراف سے دشمن قوتیں حملہ آور ہیں۔ہندوستان ہماری سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے کے لیے مسلسل گولہ باری کررہا ہے۔کھلے عام بھارتی حکمران پاکستان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مزیدکہاکہ قوم امیدکرتی ہے کہ جنرل قمرجاویدباجوہ ملک وملت کانام روشن اور فوج کے مورال کو بلند کریں گے اورملک دشمن عناصر کو شکست سے دوچار کرنے کے ساتھ افواج پاکستان کو پوری دنیا کی سب سے زیادہ مضبوط اسلامی فوجی قوت بنانے میں اہم کردار اداکریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس کو امن عامہ کی فضا یقینی بنانے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔

پولیس کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے فرض کی ادائیگی موثرانداز سے کرےـ انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیںـ جرائم کا خاتمہ، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور پولیس فورس کو اس ضمن میں تندہی اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے کی ضرورت ہے ـ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مخالف دشمن یہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی نہ کرے،اور سی پیک پراجیکٹ معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہو، اس کے لئے پاکستان کے اندرونی و بیرونی قوتیںپاکستان کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بننے میں مصروف ہیں،دشمنان پاکستان جان لیں سی پیک سمیت تمام پراجیکٹس پاک فوج کی نگرانی اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سرپرستی میں ہی مکمل ہوں گے۔

سجادعلی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480