لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے چئیرمین، معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی، سیاسی و سماجی رہنما آصف علی رحمانی، وائس چئیرمین ارشد رضا، جنرل کونسلرز سید عرفان بنیاد شاہ گیلانی، ذولفقار اقبال قریشی، محمد سجاد نے امیر کالونی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے پرویز خٹک خود اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں عمران خان کے وزیر اعلی پرویز خٹک اور اس کے وزرا کسی نہ کسی کرپشن میں ملوث ہیں جس صوبے میں عمران کی حکومت ہے وہاں پر نہ پینے کا صاف پانی ہے اور سڑکوں کی حالت پہلے سے بھی بد تر ہوچکی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے اور میاں نواز شریف پہلے ہی تحقیقات کے لیے تیار تھے مگر مسٹر یو ٹرن ہر ادارے پر اپنے فیصلے مسلط کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کرپشن کی کہانیاں ہر کسی کی زبان پر ہیں اور بہت سارے ایم این اے وزیر اعلی کے خلاف بغاوت کا اعلان کر چکے ہیں اور پرویز خٹک اور ان کا خاندان خود اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔
ارشد رضا وائس چیئرمین نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور حلقہ کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی اور ہر سہولت عوام کے دروازے پر موجود ہوگی اور انشااللہ اگلے پانچ سال بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہوگی سینئر مسلم لیگی رہنما مرزا نصیر بیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے ساتھی نہیں چاہتے کہ سی پیک منصوبہ مکمل ہو اور پاکستان میں ترقی ہوعمران خان پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔