دمشق (جیوڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے ان کے ملک میں کیمیائی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ ہے، اس بارے میں تفصیلات اقوامِ متحدہ کودے چکے ہیں۔ چینی ٹی وی سے انٹرویو میں شام کے صدر کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کو کیمیائی ہتھایروں کی تفصیل دینے کے بعد اگلا مرحلہ اسلحہ انسپکٹروں کو شام کے مختلف علاقوں کا دورہ کرانا ہے، موجودہ ملکی حالات میں یہ کام مشکل ہو گا۔
بشار الاسد کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک سے احکامات لینے والے باغی، اسلحہ انسپکٹروں کو نقصان پہنچا کر شامی حکومت کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بشار الاسد نے بتایا کہ شام کئی دہائیوں سے کیمیائی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔ ان ہتھیاروں کو انتہائی محفوظ مقامات پر رکھا گیا ہے جہاں باغیوں کے لیے پہنچنا بہت مشکل ہے۔