میاں چنوں (تصور شہزاد) ملک بھر کی مسیحی برادری آج ایسٹر کے تہوار سے قبل پام سنڈے منا رہی ہے۔ اس مناسبت سے نواحی مسیحی گائوں امرت نگر سمیت علاقہ کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات منعقد ہو رہی ہیں جن میں مسیحی عقائد کے مطابق مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔
اسی حوالے سے سالویشن آرمی چرچ امرت نگر 133 سولہ ایل میں ایک بڑا مذہبی اجتماع متوقع ہے جس میں میجر افتخار الحق ذاکر،میجر ہیزل ذاکر، ڈویژنل کمانڈر سالویشن آرمی میجر ارشد نظام، میجر شاذیہ ارشد اور یوتھ کو آرڈی نیٹر بشارت شہزاد گل سمیت مذہبی و سماجی رہنمائوں اورمسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔