ملک کے مختلف شہروں میں 9 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Hanging

Hanging

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کوٹ لکھپت جیل میں دو افراد کو پھانسی دی گئی۔ مجرم عبد الخالق نے فیکٹری ایریا میں خاتون اور مجرم شہزاد نے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

روالپنڈی اڈیالہ جیل میں ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم بہادر خان نے 1997 میں یاسر محمود کو قتل کیا تھا۔ گجرات میں دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم فیصل محمود نے 1994 میں اپنے دوست کو اور مجرم نصیر احمد نے 2002 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

سرگودھا میں ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم محمد امیر نے 2002 میں اپنے مخالف کو قتل کیا تھا۔ وہاڑی میں بھی دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم عبدالستار نے 1999 میں لاہور میں 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

مجرم ثناء اللہ نے 2004 میں 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ مچھ جیل میں بھی ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم خان محمد نے 2004 میں اپنے بھائی اور بھتیجے کو قتل کیا تھا۔