ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
Posted on January 13, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Earthquakes
لاہور (جیوڈیسک) اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور گلگت بلتستان میں رات ایک بج کر چار منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے پاکستان، افغانستان اور ازبکستان میں محسوس کئے گئے۔ ساہیوال، پنڈ دادن خان، جھنگ، مردان، سوات، ہنگو، باغ آزاد کشمیر میں بھی زلزلہ آیا۔
لوئر دیر، سکردو اور مردان میں بھی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندو کش ریجن میں اور گہرائی 200 کلو میٹر تھی۔