لاہور (جیوڈیسک) ملک کی مختلف جیلوں میں قید قتل کے مجرموں پر عرصہ حیات تنگ ہو گیا ہے۔
آج لاہور میں 2، فیصل آباد میں 2، ملتان 1، ساہیوال 1، گوجرانوالہ 1، ٹوبہ ٹیک سنگھ 1، مچھ 1 اور سرگودھا میں بھی ایک مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی پانے والوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کا نور احمد بھی شامل تھا
جس نے اپنے والد، بھائی اور بھتیجوں سمیت 6 افراد کو جائیداد کے تنازع پر قتل کر دیا تھا۔ سرگودھا کے محمد امجد نے اپنی بھتیجی کے ساتھ زیادتی کے بعد 3 افراد کو قتل کیا تھا۔
ضروری کارروائی کے بعد تمام مجرموں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔