ملک کے مختلف شہروں میں قتل کے 7 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Hanging

Hanging

لاہور (جیوڈیسک) کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزائے موت کے مجرم مختار کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نے 2004 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ گوجرانوالہ سنٹرل جیل میں زیادتی کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

ملزم اشرف مانو نے 1999 میں 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ فیصل آباد سنٹرل جیل میں قتل کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم یونس نے 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جبکہ مجرم اللہ دتہ نے 1999 میں خاتون کو قتل کیا تھا۔

سیالکوٹ میں قتل کے مجرم بشارت کو پھانسی دے دی گئی۔ جہلم میں قتل کے مجرم کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم عبد الرؤف نے 1996 میں محمد الیاس کو خاندانی دشمنی پر قتل کیا تھا۔

ڈیرہ غازی خان میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم اصغر نے 2000 میں بھتیجے کو قتل کیا تھا۔