ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں جاری، آج مزید بارشوں کی پیشگوئی

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج اور کل مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ڈی جی خان ، ساہیوال ، کوئٹہ ، ژوب ، قلات ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، پشاور ، مالاکنڈ ، سوات ، ڈی آئی خان اور ہری پور کے اضلاع ، گلگت بلتستان ، فاٹا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے جبکہ مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔