ملک کے بیشتر شہروں میں سردی میں اضافہ، محکمہ موسمیات

Cold

Cold

کراچی (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر شہروں میں سردی بڑھتی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہے جبکہ کوئٹہ اور قلات میں رات کے وقت سردی بڑھتی جارہی ہے۔

سندھ اور پنجاب کا موسم بھی کافی بہتر ہے۔ وادی نیلم اور لیپہ میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم سرد ہوگیا۔ بالائی مقامات پر برفباری سے میدانی علاقوں میں خنکی میں اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پربارش کی توقع ہے۔