اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے ملک بھر میں بند راستے کھلوانے کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر مذہبی امور، چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے جب کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جب کہ اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیداصورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور راستے کھلوانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24گھنٹے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔