ملک بھر میں سردی کی شدید لہر، پہاڑوں پر برفباری، دھند سے پروازیں متاثر

Cold Weather

Cold Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی لہر آ گئی، پشاور میں شدید دھند کے باعث کئی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔

ملک بھر میں گذشتہ روز بارش کے بعد سردی کی لہر آ گئی ہے، پشاور میں سرد موسم کے بعد صبح سویرے دھند نے شہر کو لپیٹ میں لئے رکھا،دھند کے باعث متعدد پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو گیا، حد نظر محدود ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی حصوں میں آنے والی سردی کی لہر ملک کے مشرقی حصوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، پشاور، کشمیر اور گلگلت میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا مکان ہے۔

کشمیر، گلگلت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برفباری بھی متوقع ہے۔