لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پنجاب وپارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ ملک میں آئین کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستان پہلے ہی مسائل کے گرداب میں پھنساہواہے۔ حکمرانوں کے نا عاقبت اندیش منصوبوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ سب مل کر سازشوں کامقابلہ کریں۔انہوں نے کہاکہ صرف ایک سال میں ہی حکومت غیر مقبول ہوگئی۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے الحمرا ہال میں علما اکیڈمی کے زیراہتمام حج تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عازمین حج امت مسلمہ کی خیر خواہی کے لیے دعائیں کریں۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور سابق ڈائریکٹر حج آفتاب فروغ زیدی نے بھی خطاب کیا۔