ملک کی تعمیر نوجوانوں کے تدید عہد سے ہی ہو گی، عبد الرازق

Pakistan

Pakistan

کراچی : نوجوان ہی ملک و ملت کی آبرو ہوتے ہیں ، ملک کا نام روشن کرنے کے لیے نو جوانوں کو آگے بڑھنا ہوگا ، حکمران تعلیمی نظام پر توجہ دے کر خامیاں دور کرکے نوجوان طلبہ کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کریں۔

ملک کی تعمیر نوجوانوں کے تجدید عہد سے ہی ہوگی ، پاکستان کے بنانے اور بگاڑنے کا تعلق تعلیمی نظام سے ہے جس کے درست ہونے پر ملک کو قیمتی قیادت میسر آئے گی ۔ سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے مرتکب ہونے والے افراد کو قانون کے حوالے کر کے کارروئی کی جائے ، ایسے شرپسند عناصر مسلمانوں کے جذبات مجروح کر کے ملک کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

توہین رسالت اور دوسری محترم ہستیوں کا مذاق اڑنا بند نہ کیا گیا تو ملک میں ہر دوسرے دن ایسے واقعات رو نما ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم تربیتی امور ملک بلال، MSO غربی زون کے ناظم عمومی عبد القدیر ، ناظم اطلاعات محمد اعجاز نے میٹرو ویل میں غربی زون کے زیر اہتمام تربیتی نشست بعنوان ” تجدید عہد و استحکام وطن ” میں ذمہ داران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ، ہم آج کے دن اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کے ملک و ملت کی تعمیر میں بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0310-0202330