اسلام آباد (جیوڈیسک) برف باری رک گئی، بارش تھم گئی، لیکن ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب ،سندھ اور خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی پیشگوئی بھی کی ہے۔
ملک میں سب سے کم درجہ حرارتکالام میںرہا جہاں منفی 14، اسکردو میں منفی 11 رکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری رہا۔