اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد انتقال کر گئے اور 1649 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45002 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1649 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 28972 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 330 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 987 ہو گئی ہے۔