اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 788 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 707 نئے کیسز رپورٹ اور 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 10 ہزار 788 ہے جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز 3 لاکھ 28 ہزار 602 اور اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 739 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 075 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 836 ، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 875 اور خیبرپختونخواہ 39 ہزار 043، اسلام آباد میں 19 ہزار 012 اور بلوچستان میں 15ہزار 810، آزاد کشمیر 3 ہزار 846 اورگلگت میں 4180 تعداد ہو گئی ہے۔