اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے اور 3711 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 54 ہزار 204 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3711 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 67 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 406 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 98 ہزار 410 تک جاپہنچے ہیں۔