اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 58 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 2475 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2475 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 58 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10105 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 79715 تک جاپہنچے ہیں جس میں سے فعال فعال کیسز کی تعداد 34537 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4960 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 435073 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 214425 ہوگئی ہے جب کہ 3533 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 137949 ہے اور 4013 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18148 اور ہلاکتیں 183 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 58379 اور 1638 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8256 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 221 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4856 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 37702 ہے اور اب تک 416 مریض انتقال کر چکے ہیں۔