اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں 24 گھنٹوں میں مزید 727 افراد شکار اور 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار کورنا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 727 افراد شکار اور 21 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 6035 تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آج کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔
این سی اوسی کے مطابق گلگت بلتستان میں 2234، آزاد کشمیرمیں 2116 مریض، پنجاب میں 93 ہزار 847 اور خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 359، اسلام آباد 15 ہزار 141، بلوچستان میں 11 ہزار793 جب کہ سندھ ایک لاکھ 22 ہزار 373 مریضوں کیساتھ سر فہرست ہے۔ اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 58 مریض کورنا کو شکست دے چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کر دیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہو جاتا ہے۔
پانی گرم کر کے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔