اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 36 افراد انتقال کر گئے جب کہ 1300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38338 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1392 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 36 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12896 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 81365 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22098 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1094 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 546371 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 258266 ہوگئی ہے جب کہ 4350 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 172054 ہے اور 5363 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19049 اور ہلاکتیں 200 ہو چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 72424 اور 2079 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10243 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 301 افراد انتقال کر گئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4956 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 44373 ہے اور اب تک 501 مریض انتقال کر چکے ہیں۔