اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3097 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 4157 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3097 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 46 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10818 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 11921 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33869ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2284 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 467223 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 230718 ہوگئی ہے جب کہ 3744 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 147292 ہے اور 4348 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18488 اور ہلاکتیں 188 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 62377 اور 1752 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8540 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 236 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4882 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 39624 ہے اور اب تک 449 مریض انتقال کرچکے ہیں۔