اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 81 افراد انتقال کر گئے جب کہ 1 ہزار 897 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46 ہزار 231 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 1897 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 81 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد سے کم ہوکر تقریباً 4 فیصد رہ گئی۔
اس کے علاوہ وبا سے متاثرہ تشویش ناک کیسز کی تعداد 4846 ہے۔