اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 56 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 20 ہزار 736 ہو گئی۔
نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی ) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے55 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے 2 ہزار697 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد رہی۔
دوسری جانب گذشتہ روز کے اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سندھ میں کورونا کے بڑھتےکیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔