اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 694 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 95 ہزار 613 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 457 ہو گئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 766 ، پنجاب میں99 ہزار 128 خیبرپختونخوا 37 ہزار 617 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 440، بلوچستان میں 15 ہزار 013 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 649 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 662 تعداد ہو گئی۔
کوورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہو جاتا ہے۔
پانی گرم کر کے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔