رحیم یار خان (جیوڈیسک) بھارت سے روئی کی درآمد دوبارہ شروع ہونے کے باعث ملک میں روئی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔
ملکی منڈیوں میں روئی کی قیمت سو روپے من کم ہو گئی، جس کے بعد پنجاب میں روئی کی قیمت پانچ ہزار دو سو جبکہ سندھ میں قیمت پانچ ہزار روپے من پر آگئی۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہونے کے باعث بھارت سے روئی کی درآمد دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس سے ملک میں روئی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔