ملک میں روئی کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

Cotton

Cotton

رحیم یارخان (جیوڈیسک) پنجاب میں روئی کی قیمت اکاون سو اور سندھ میں پانچ ہزار روپے من پر آ گئی۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق نیویارک کاٹن ایکسچینج میں روئی کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر آنے کے باعث ملک میں روئی کی قیمت مزید کم ہو گئی۔

ٹی سی پی کی جانب سے روئی کی خریداری شروع نہ کرنا بھی قیمتوں میں کمی کا سبب ہے۔