کراچی (جیوڈیسک)پنجاب میں رواں سال بارشوں سے نقصان کے باعث ملک بھر میں کپاس کی پیدوار میں 18 لاکھ بیلز کمی کا خدشہ ہے ۔چیئرمین کراچی کاٹن بروکرز فورم نسیم عثمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 1کروڑ 28لاکھ بیلز کپاس کی پیدوار ہوئی ہے۔
جس میں سے صوبہ پنجاب میں اب تک 94لاکھ بیلز جبکہ سندھ میں 33 لاکھ بیلز کپاس کی پیدوار ہوئی ہے، جس میں سب سے زیادہ پیدوار ضلع سانگھڑ میں 13 لاکھ بیلز ہوئی ہے۔ نیسم عثمان نے مزید بتایا کہ گذشتہ سال ملک بھر میں کپاس کی 1کروڑ 45 لاکھ بیلز کپاس کی پیدوار ہوئی تھی جبکہ رواں سیزن پنجاب میں بارشوں کے باعث کپاس کی پیدوار18 لاکھ بیلز کم ہونے کا خدشہ ہے۔