کراچی (جیوڈیسک) رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد کم رہی۔ کاٹن جنزز فورم کے مطابق رواں سیزن میں اب تک کپاس کی مجموعی پیداوار 80 لاکھ بیلز رہی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد کم ہے جس میں سے 55 لاکھ بیلز ٹیکسٹائل ملز مالکان نے جبکہ 3 لاکھ 43 ہزار بیلز برآمد کنند دگان نے خریدی۔
دوسری جانب کاٹن اسیسمنٹ کمیٹی نے ناساز گار موسم کے باعث رواں سیزن میں کپاس کا پیداواری ہدف کم کر کے 1 کروڑ 13 لاکھ بیلز مقرر کر دیا۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئر مین احسان الحق کا کہنا ہے کہ سندھ کے مقابلے میں پنجاب میں کپاس کی فصل موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
کاشت کاروں اور جنرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل میں کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہونے کی پوزیشن کو برقرار نہیں رکھ سکے گا۔