ملک میں کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار وزیراعظم نواز شریف ہیں، عمران خان

Imran Khan And Nawaz Sharif

Imran Khan And Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پی سی بی کے سلیکشن بورڈ کے رکن نجم سیٹھی پر ایک بار پھر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگائے ہوئے کہا کہ ہے 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی میں معاونت کرنے پر ایک صحافی کو کرکٹ بورڈ کا چیف بنا دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ دن بدن زوال کا شکار ہے، کرکٹ بورڈ کی باگ دوڑ ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جنہیں کرکٹ کا کوئی تجربہ ہی نہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 35 سال سے ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام کو بہتر بنانے کی بات کر رہا ہوں۔

جب کہ پی سی بی چیف اور آئی سی سی کے سابق سربراہ احسان مانی نے کرکٹ کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی اشد ضرورت ہے، ملک میں کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار وزیراعظم نواز شریف بھی ہیں۔