کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ سیلابی تباہ کاری اور موجودہ ملکی صورتحال کے زمہ دار حکمران ہیں، مسائل کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے بجائے وقتی اقدامات کے ذریعے قوم کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں،سیلابی تباہی کی سب سی بڑی وجہ ڈیموں کا نہ ہونا اور حکمت عملی کافقدان ہے
بھارتی جارحیت اور دھمکیاں خطے کے امن کوبرباد ،پاک چین معاہدوں کے خلاف سازشوں کا تسلسل ہے۔ ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے ملکی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ وطن عزیز کو مفاد پرست سیاستدان وحکمرانوں نے ہر دور میں نقصان سے دور چار کیا ہے ، اقتدار سے قبل عوام سے جھوٹے وعدے کیے جاتے ہیں اور بعدمیں اقتدار کے نشے میں مست ہوکر بھول جاتے ہیں ،انہوںنے کہاکہ سیلابی تباہی کی بڑی وجہ ڈیموں کا نہ ہونا اور حکمت عملی کافقدان ہے ،ہر سال سیلاب کی تباہی سے سینکڑوں جانیں اور ہزاروں کی تعداد میں گھر اجڑجاتے اور اربوں کا مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے
اس کے باوجود بروقت اقدامات نہیں کیے جاتے ہیں اور نہ ہی کوئی آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی جاتی ہے فقط جھوٹے وعدے اور دعوے چند دن دوروں اور بیان بازی کرکے قوم کو دھوکے میں رکھا جاتاہے، حکمرانوں کی اسی نااہلی کے باعث قوم ہر سال نقصانات سے دوچار ہوتی ،انہوںنے کہاکہ ملک میں نئے ڈیم بنانے کی اشد ضرورت ہے پانی وبجلی کا بحران آئے روز بڑھتا ہی جارہاہے۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی ہر غلطی کی سزا قوم کو بگھتنا پڑتاہے،گزشتہ سال دھرنوں کے نام پر قوم کو اربوں کا نقصان پہچایا گیا اب جب اس کے احتساب کاوقت آیا تو لے دے کرکے عوام کی خواہشات کا خون کیا جارہاہے
دھرنوں کے ذریعے ملکی معیشت کو نقصان پہچانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے ۔مفتی محمد نعیم نے مزید کہاکہ سیاستدان وتمام اسٹیک ہولڈرز کو بااہم متحد ہوکر ملک موجودہ مسائل سے نکالنے کی ضرورت ہے،بھارت کے آئے روز دھمکیاں اور پروپیگنڈوں کا منہ توڑ جواب دیکر ملک کے مفاد میں خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے
انہوں نے کہاکہ بھارت سے دوستی کا خواب دیکھنے والوں کو اب سمجھ آجانی چاہیے کہ بھارت پاکستان اور اسلام کا ازلی دشمن ہے جو خطے میں کے امن کو برباد کرنے کی پالیسیوں پر گامزن ہے اور مسلسل جارحیت اور دھمکی پاک چین کو لیڈور معاہدوں کے خلاف سازشوں کا تسلسل ہے،انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کی جانب سے بھارت کو کھلی چھوٹ دینا سمجھ سے بالا تر ہے اگرپاکستان کی جانب سے کوئی چھوٹا سا بھی پتھر پھینک دے تو پوری دنیا میں واویلا کیا جاتاہے جبکہ پاکستان کے خلاف مسلسل جارحیت اور پروپیگنڈوں پر عالمی برادری کوئی نوٹس نہیں لے رہی ہے۔