ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سود سے چھٹکارے اور جمعہ کی چھٹی کی بحالی کا اعلان کیا جائے ابرار ظہیر
Posted on May 25, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ عوام لوڈ شیڈنگ، مہنگائی،بد امنی اور ظلم سے نجات چاہتے ہیں،شدت کی گرمی میں رات کی پر سکون نیند میاں نواز شریف کو دعا کی قوت فراہم کرے گی،قوم کی میاں نواز شریف سے امیدیں بے جا نہیں، نواز شریف کو بھی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی جدو جہد کرنی چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد ابرار ظہیر نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوںسے نکالنے کیلئے سود سے چھٹکارے کا واضح لائحہ عمل متعین کیا جائے اور جمعہ کی چھٹی کی بحالی کا فوری اعلان کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کو اسکی اصل شکل میں بحال کئے بغیر قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہیں ہو سکتے، اگر میاں نواز شریف ملک میں آئین کے مطابق اسلام کو عملی طور پر سپریم لاء بنا دیں تو پاکستان دنیا کی سپر پاور بن جائے گا۔ قائد اعظم محمدعلی جناح بھی پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانا چاہتے تھے۔
مسلم لیگ ن کی حکومت قائد کے ارشادات کے مطابق پاکستان کی تعمیر کرے۔ ایٹمی پاکستان کے ہاتھ میں کاسہ گدائی کا ہونا شرمناک ہے۔ پوری قوم پاکستان کو خود دار، خودمختار اور با وقار بنانے کے لئے میاں نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے۔