ملک کو بحرانی کیفیت میں مبتلا کر کے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے۔نعیم کھوکھر

Karachi

Karachi

کراچی: کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیر مین نعیم کھو کھر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت کی بقا اس میں ہے کہ دھرنے کے ذریعے جاری تماشے کا جلد خاتمہ ہو انہوں نے کہاکہ یوں تو وطن عزیز پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی نادیدہ قوتوں کی ریشہ دوانیہ اپنے طے شدہ روڈ میپ رکھتی ہیں یہ ملک دشمن عناصر اپنے اپنے احداف حاصل کرنے کے لئے سیاستدانوں اور افسر شاہی میں موجود اپنی تیار کردہ کٹھ پتلیوں کی ڈوریاں ہلا کر نئے نئے تماشوں کا اہتمام کرتے رہتے ہیں موجودہ ہیجانی کیفیت میں اضافے کی ایک وجہ میڈیا میں موجود جمہوریت دشمن عناصر بھی ہیںنعیم کھو کھر نے کہاکہ سب تو نہیں لیکن چند ایک الیکٹرانک میڈیا کے اینکر پرسن کو اپنی پیشہ ورانہ رویوں پر ملکی مفاد میں نظر ثانی کرنی چاہیئے اینکر پرسن کو شفاف اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف سوال اُٹھانے کا حق ہے لیکن عوام الناس پر من پسند جوابات مسلط کرنے کا حق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا کہ یہ حضرات حالات میں مسلسل تنائو بڑھانے کا سبب بن کر جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کررہے ہیں اور انجام سے بے خبر آزادی پسندوں اور نقلابیوں کے دھرنوں کے حق میں مہم چلا رہے ہیں نعیم کھو کھرنے کہاکہ صحافیانہ تقاضہ عوام کو باخبر رکھنا آگہی پھیلانا اور سچائی کو سامنے لانا ہے نہ کہ مدعی بن کر مقدمہ لڑنا انہوں نے کہاکہ ان نادان دستوں کی وجہ سے ممکن ہے کہ چند چینلز کی ریٹنگ میں اضافہ ہو لیکن بد قسمتی سے میڈیا کی اس دوڑ میں پاکستان سیاسی اور معاشی مشکلات کے دلدل میں پھنستا جارہا ہے سوجھ بوجھ رکھنے والے عوام الناس کو ان افلا طونوں اور ارسطووں پر نادیدہ قوتوں کا آلہ کار ہونے کا شبہ ہونے لگا ہے ۔نعیم کھو کھر نے احتجاج اور دھرنے کی سیاست کرنے والوں سے کہاکہ وہ ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے کام کریں عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں ملک کو بحرانی کیفیت میں مبتلا کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے اور جلد ازجلد دھرنے اور احتجاج کا خاتمہ کرکے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے آئینی کردار ادا کیا جائے۔