ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافے کا امکان

 Crude Oil

Crude Oil

کراچی (جیوڈیسک) عوام کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ آئندہ دس ماہ کے دوران ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو جائیگا، تیل و گیس کی پیداوار میں 35 کروڑ معکب فٹ کا اضافہ ہو گا جس سے ملک میں جاری گیس کی قلت میں کمی واقع ہوگی۔

آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کے مطابق ملک کی مختلف گیس فیلڈز پر کام جاری ہے جس سے گیس کی پیداوار میں 35 کروڑ معکب فٹ جبکہ خام تیل کی پیداوار میں 14 ہزار 3 سو بیرل یومیہ اضافے کا امکان ہے جبکہ ایل پی جی کی یومیہ پیداوار بھی 7سو ٹن سے زائد ہو جائیگی، گزشتہ تین ماہ کے دوران کنڑ، ناشپا، سنجھرواور نند پور فیلڈ سے زائد پیداوار ملنے کے سبب گیس کی یومیہ پیداوار 3.6فیصد بڑھ کر 1ارب 18 کروڑ معکب فٹ جبکہ خام تیل کی یومیہ پیداوار 4.5 فیصد اضافے سے 40 ہزار 205 بیرل یومیہ ہوگئی۔