ملک سے سفارش کلچر ختم کر کے میرٹ عام کریں گے: نواز شریف

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

حیدر آباد (جیوڈیسک) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ بڑے گروپس کو اربوں کا قرضہ ملتا ہے لیکن نوجوانوں کے لیے بیس لاکھ روپے بھی نہیں، حکومت نوجوان طبقے کو آگے لانا چاہتی ہے۔

قرضہ اسکیم کیلئے ضامن کی شرائط بھی مزید نرم کر دی گئی ہیں۔ گریڈ پندرہ یا اس سے اوپر کا سرکاری افسر بھی ضمانت دے سکتا ہے، سفارش کینسر ختم کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ییلو کیب اسکیم سے کچھ مفاد پرستوں نے فائدہ اٹھایا، قرضہ اسکیم میں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

ایک لاکھ افراد کو قرضہ دینے سے روزگار کے مواقعے پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے کا اعلان بھی کیا۔