کراچی (اسٹاف رپورٹر) نصرت اسلام پاکستان سندھ کے صدر و دربار عالیہ موہڑہ شریف مری کے خلیفہ صابر زمان نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ بحرانی کیفیت کے سدباب کے لئے تعلیمات اولیاء کو عام کرنا وقت کی اہم ضروت ہے ،مزارات اورخانقاہیں قلبی سکون پانے کے مراکز ہیں جہاں دکھی دلوں کے ذخموں پر مرحمرکھا جاتا ہے۔
پیر طریقت نظیر احمد کی سالانہ عرس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں عرس میں دنیا بھر سے لاکھوں عوام عرس کی عظیم الشان تقریب میں شرکت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا رابطہ کار رزاق سنگی ،محمد ادریس ،اشرف قریشی ،محمد اسحاق اور الطاف احمد کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں درگاہ موہڑہ شریف کے سالانہ عرس کی دعوتی مہم کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خلیفہ صابر زمان نے مزید کہاکہ اسلام کی اشاعت و ترویح میں اولیاء اکرام کا بڑا اہم کردار ہے انہیں اولیاء اکرام کے ہاتھوں لاکھوں عوام مشرف بہ اسلام ہوئے انہوں نے کہاکہ دربار عالیہ موہڑہ شریف سے علم کے ساتھ ساتھ فیوض و برکات کی برسات ہوتی ہے جن سے اولیاء کرام سے سچی محبت رکھنے والے فیض یاب ہوتے ہیں۔