لاہور(جیوڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ صارفین کو لوڈ شیڈنگ کئے بغیر مناسب نرخوں پر گیس اور بجلی فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔
کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندھیروں سے نکالنا مسلم لیگ نواز کی ترجیح ہے۔ توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی طرح تہی دست نہیں کہ جس کے وزیروں کو لوٹ مار سے ہی فرصت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن خاص لوگوں کو نہیں عام آدمی کو فائدہ پہنچانے پر یقین رکھتی ہے۔ توانائی کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کے ذریعے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔