پشاور (جیوڈیسک) اوقاف ہال پشاور میں زونل رویت ہلال مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور ہر سال رمضان اور عید کے اعلان میں پہل کرنے والے مفتی شہاب الدین کے مابین ملک ایک ہی دن رمضان اور عید کا اعلان کرنے کیلئے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بھی شریک ہوئے۔ زونل اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے نمائندوں نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو ایک ہی روز چاند کمیٹی کے اجلاس کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی۔
تاہم پشاور کے مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے نہ صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ اگر شہادتیں موصول ہوئیں تو وہ اسی وقت اجلاس بلا کر اپنے فیصلے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کرینگے۔