وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے طلبہ ہر قربانی دیں گیا : محمد زبیر صفدر
Posted on September 7, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز, لاہور
لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان مجوش و خروش سے منایا گیا اور خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر لاہور میں کالجز کے طلبہ کے ایک خصوصی پروگرام سے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر صفدر نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ6 ستمبر کا دن تجدید عہد کا دن ہے ہمیںوطن عزیز کی اپنے لہو سے آبیاری کرنے والے شہدا کیساتھ یہ عہد کرنا ہے کہ اگر اس ملک کی جانب کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھا توقوم کے بیدار اور باشعور طلبہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت اور سالمیت کے لیے دشمن کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے وطن کی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ بھارت یہ جان لے کہ پاکستان غیور طلبہ وطن کی خود مختاری پر حملہ کرنے والوں کی داستان تک مٹا دیں گے۔
ناظم اعلیٰ جمعیت نے مزید کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کے موجودہ حالات میں قوم بالخصوص طلبہ کو آگے بڑھ کر ملک کی خود مختاری اور حفاظت کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ پاکستان کو ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر طاقت بنانے کے لئے طلبہ کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی۔
سید امجد حسین بخاری
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016