وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے طلبہ ہر قربانی دیں گے مدثر احمد شاہ کسی نے سرحدوں کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ناظمِ لاہور جمعیت کا یومِ دفاع کی تقریبات سے خطاب

لاہور (07-09-12) لاہور بھر کے تعلیمی اداروں میں یومِ دفاع پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا اور خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ جن سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مدثر احمد شاہ نے خطاب کیا ایوان اقبال مال روڈ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 6 ستمبر کا دن تجدید عہد کا دن ہے ہمیں ان شہداء کیساتھ یہ عہد کرنا ہے۔

اگر اس ملک کی جانب کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھا تو وطنِ عزیز کے باشعور طلبہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت اور سالمیت کے دفاع کے لیے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے اس کے علاوہ اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے زیر اہتمام کالج کے طلبہ کے لیے دفاع پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اور راشد منہاس شہید کے حالات زندگی پر ڈاکومنٹری دکھائی گئی دریں اثنا اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ کے زیرِ اہتمام دفاع پاکستان واک کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ نے پاک فوج کے شہیداء کی تصاویر کے پلے کارڈز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ یہ واک ہجویری ہال سے شروع ہو کر وحدت روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔