کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر برائے جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے کہاہے کہ انہوں نے 13 اور 14 اگست کی رات جو خواب دیکھا ہے اس کے مطابق ملک میں جمہوریت کو درپیش خطرہ ٹل گیا ہے۔
وہ جمعرات کی صبح پاکستان کے 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر بابائے قوم قائد محمداعظم محمدعلی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔منظور وسان نے کہا کہ 14 اگست سے پہلے اور آج کے حالات میں نمایاں فرق آچکا ہے۔
انہوں نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب جو خواب دیکھا ہے اس کے مطابق جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا اور اس کو درپیش خطرہ ٹل گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل منظور وسان نے کہا تھا کہ اگست کے مہینے میں کئی گرفتاریاں ہو سکتی ہیں اور اگست کے آخر تک پرویز مشرف باہر چلے جائیں گے۔