مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 31/10/2016

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ملکی ترقی میں میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جس سکتا،میڈیا نے جمہوریت کی آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی: چوہدری سلمان حنیف خاں ایم این اے، تفصیلات کے مطابق ایم این اے مسلم لیگ ن این اے 138چوہدری سلمان حنیف خاںپریس کلب مصطفی آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی آزادی نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، میڈیا نے ہر دور کے جابرو ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کیا، جمہوریت کی آزادی کیلئے میڈیا کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کی صحافی برادری کو عوامی مسائل اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا،چوہدری سلمان حنیف خاںنے مزید کہا کہ اسلام آبادبند کرنے کی دھمکی دے کر پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیخلاف ناپاک سازش کی جا رہی ہے، تحریک انصاف اپنے نام کے برعکس نا انصاف پارٹی بن چکی ہیں جس نے انصاف کے ہر فورم پر ہونیوالے فیصلوں کو رد کیا ہے، حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے جبکہ دھرنا سیاست ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے میں مصروف ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حکومت اور تحریک انصاف مل کر ہائی کورٹ کے احکامات کی دھجیاں بکھیر رہی ہے، حکمران قانون سے بالا تر جبکہ تحریک انصاف پر تمام قانون لوگو کر دئیے جاتے ہیں، پولیس عوام کو گرفتار کرنے کی بجائے سیاسی لیڈروں کو گرفتار کریں جو عوام کو جمع کرکے اسلام آباد بند کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا صرف کرسی کا حصول ہے، اسلام آباد بند نہ کرنے کا ہائی کورٹ کے حکم پر نہ تو حکومت نے عمل کیا ہے اور نہ ہی تحریک انصاف نے، سیاسی جماعتیں کرسی کے حصول کیلئے سیاسی جنگ نہیں بلکہ گندڈال رہی ہیں، انڈیا کے ساتھ حالات کشیدہ ہیں ایسے حالات میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے کرسی کی جنگ افسوس ناک ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) جامعہ مسجد رحمانیہ مدرسہ گلستان محمدیہ وڈانہ میں قرآن و سنت کانفرنس دو نومبر کو بعد نماز مغرب ہو گئی، جانشین علامہ یزدانی شہید محمد حنیف ربانی مکھڑہ میرے حضورۖ دا کے موضع پر خصوصی خطاب فرمائیں گے، تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد رحمانیہ مدرسہ گلستان محمدیہ وڈانہ میں قرآن و سنت کانفرنس دو نومبربروز بدھ کو بعد نماز مغرب ہو گئی، جانشین علامہ یزدانی شہیدحضرت مولانا قاری محمد حنیف ربانی” مکھڑہ میرے حضورۖ دا ”کے موضع پر خصوصی خطاب فرمائیں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کنٹینرز رکھ کر مین فیروز پور روڈ بلاک کر دی گئی، پولیس کی بھاری نفری تعینات،لاہور قصور جانے والوں کیلئے سروس روڈ استعمال کرنے کی ہدایات، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے کنٹینرز رکھ کر مین فیروز پور روڈ اور نہر کے راستے کو بلاک کر دیا گیا، جبکہ لاہور قصور جانے والوں کیلئے سروس روڈ بحال رکھا گیا ہے، جبکہ پولیس ناکے اور مصطفی آباد سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی،۔