لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن کوغزہ بنا دیا ہے، پنجاب حکومت نے احتجاج کرنے والوں پر اسرائیل کی طرح مظالم ڈھائے۔
چودھری پرویزالہی نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کادن ضرب عضب کے شہداکے لیے وقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں۔
جمہوریت میں بنیادی حقوق نہیں چھینے جاتے، پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں کوگھروں میں قید کر دیا ہے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ خطرات کے باوجود ہماری سیکیورٹی ہٹادی گئی ہے، خداناخواستہ کوئی واقعہ پیش آیا تو ذمےداری نواز شریف اور شہباز شریف پر عائد ہو گی۔