ملکی ترقی کیلئے جمہوریت کا استحکام ضروری ہے،حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

رائیونڈ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدلیہ ہو یا فوج ہرادارہ مضبوط ہونا چاہئے، ملکی ترقی کیلئے جمہوریت کا استحکام ضروری ہے، قیام امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ حمزہ شہباز نے رائیونڈ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ مل بیٹھ کر مسائل حل کرتے ہیں، مذاکرات کا عمل بڑا شفاف ہے تاہم طالبان سے مذاکرات آسان کام نہیں، نواز شریف کی کوشش ہے کہ قوم کو امن ملے۔

حمزہ شہبازنے کہا کہ مذاکرات ہو یا کوئی اور راستہ، کب تک خون بہتا رہے گا، جب تک سیاسی جماعتیں آن بورڈ نہیں ہوں گی، کیسے کام چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست دان اور عوام با شعورہورہے ہیں۔