کراچی: پبلک گورنمنٹ پارٹنر شپ کے ذریعہ ملک سے دہشتگردی ، کرپشن، بے روزگاری، غربت کے خاتمے اور شعبہ تعلیم وتربیت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے۔
یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے میمن انڈسٹریل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ (فلاحی ادارہ) کے وسیم بابر سے دوران گفتگو کہی، انہوں نے کہا کہ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کا ٹیکنیکل سینٹر پبلک گورنمنٹ پارٹنر شپ کا بہترین عملی مثال ہے۔
لہذا حکومت پبلک گورنمنٹ پارٹنر شپ کیلئے سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے قوانین پر عمل کرے۔ گفتگو کرتے ہوئے وسیم بابر نے کہا کہ علم وہنر کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں اور ہم پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے علم وہنر کا انقلاب کیلئے کوشاں ہیں۔