مری (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام کی محبت میرے لیے باعث عزت ہے، دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان اورہم پر رحم کرے۔
انہوں نے کہا ترقی کا جو سفر شروع کیا وہ تیزی سے آگے بڑھے گا، میرا وعدہ ہے اللہ اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی خدمت کا فرض ادا کرتا رہوں گا اور میرے سے جو کچھ ہو سکا وہ کروں گا۔